بنگلور: 12؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹک اڈمنسٹرینشن سرویس ( کے اے ایس) افسروں کی تقرراتی کارروائی بار بار تعطل و التوا کا شکار ہونے کے پیش نظر اور کے اے ایس عہدوں کے اہل امیدواروں کے دباؤ کے تناظر میں2011ء میں کے اے ایس امتحانات لکھنے والے امیدواروں کو مزید ایک موقع فراہمی کے لئے سرکاری سطح پر غور و فکر کئے جانے کی اطلاع ہے۔ ہر سال کے پی ایس سی بر وقت کے اے ایس امتحانات اور تقرراتی کارروائی بروئے کار نہ لانے کی بنا کے اے ایس کے ہزاروں امیدوار کے اے ایس کے عہدوں پر براجمان ہونے سے محروم ہورہے ہیں۔ یو پی ایس سی کی جانب سے آئی اے ایس امتحانات کے لئے مزید ایک موقع فراہمی کی مثال بھی سامنے ہے۔ اس مثال و طرز عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کے اے ایس امتحانات کے لئے مزید ایک موقع فراہم کرنے کے لئے ایچ بار پار کررہے امیدواروں کا پر زور اصرار ہے۔ کے اے ایس کیلئے طے شدہ اہلیتی عمر پار کرنے والے متعدد طلبہ اور تنظیموں کی جانب سے اس سلسلہ میں اصرار کی آواز سنائی دیتی رہی ہے۔ اس ضمن میں کے اے ایس عہدوں کے امیدواروں کے ایک گروپ نے ریاستی وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت بھی پیش کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے مزید ایک موقع فراہمی کے سلسلہ میں سنجیدگی سے حقائق منظر عام پر لا نے منتظمہ اور اہلکار سدھار محکمہ کو مکتوب ارسال کیا تھا۔محکمہ کے ذرائع نے بھی سنجیدگی سے غور وفکر کا تیقن دیا تھا۔ واضح رہے کہ کے اے ایس امتحانات میں شرکت کے لئے عام زمرہ کے امیدواروں کیلئے پانسال، درج فہرست ذات ( ایس سی) درج فہرست قبائل ( ایس ٹی) اور دیگرپسماندہ طبقات کے امیدواروں کے لئے 7مرتبہ امتحان لکھنے کا موقع فراہم ہے۔ اسی طرح آئی اے ایس امتحانات کے لئے بھی یہی مدت طے ہے۔ 2015ء میں نصابی کتب کی ترمیم و تجدید ودیگر وجوہات کی بنا یو پی ایس سی نے آئی ائے ایس امتحانات کے لئے مزید ایک موقع فراہم کیا ہواہے۔طے شدہ اصول و ضوابط کے مطابق کرناٹک پبلک سرویس کمیشن (کے پی ایس سی)کو ہر سال خالی عہدوں پر تقرراتی کارروائی کو لازمی طورپر بروئے کار لانا ہے۔ اس مقصد کے تحت حکومت نے 2011ء میں1997 شق کے تحت تقرراتی کارروائی اصول میں ترمیم لائی تھی۔مگر کے پی ایس سی اس پر عمل نہیں کررہا ہے۔ حیدر آباد کرناٹک کو تفویض خصوصی اشتہارات کے بعد تقرراتی کارروائی تعطل کا شکار ہوگئی۔ جس سے 2012-13-14ء میں کے اے ایس امتحانات منعقد نہیں کئے جاسکے۔ 2015ء کے گروپ اے اورگروپ بی کے عہدوں کا تقرراتی عمل آخری مرحلہ میں ہے۔ اہل امیدواروں کی فہرست انٹریو کے لئے جاری کرنے کے بعد 6ماہ کا عرصہ بیت گیا مگر اب تک انٹریو کو بلایا نہیں گیا۔ اس دوراں کے پی ایس سی نے تقریباً400سے زائد کے اے ایس عہدوں کی بھرتی کے لئے ہدایت نامہ جاری کرنے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اگر حکومت سے منظوری حاصل ہوجائے تو کے پی ایس سی کسی بھی وقت کے اے ایس امتحانات کا اعلان کرسکتا ہے۔